چنیوٹ میں آئرن اوون کے ذخائر150 کلومیٹر رقبہ پر پھیلے ہیں،سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ وزیر صنعت پنجاب

پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو انڈسٹری لگانے کے لئے تمام سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کرے گی‘ چوہدری محمد شفیق کی چائنا کی آن سٹیل مل کے صدر مسٹر لی ڈونگ وائی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے8 رکنی وفد سے گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پنجاب میں آئرن اور کے ذخائر 150 کلومیٹر رقبہ پر محیط ہیں،چنیوٹ آئرن اوور سے دنیا کی بہترین سٹیل بنائی جا سکتی ہے،پنجاب میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو انڈسٹری لگانے کے لئے تمام سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔یہ بات صوبائی وزیر صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے چائنا کی آن سٹیل مل کے صدر مسٹر لی ڈونگ وائی کی سربراہی میں آنے والے8 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی ،چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالباسط،سیکرٹری انڈسٹری نبیل جاوید،سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود سمیت اعلی افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود اور سیکرٹری انڈسٹری نبیل جاوید نے وفد کو چنیوٹ میں واقع معدنی ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چنیوٹ میں آئرن کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو 150 کلو میٹر پر پر پھیلے ہوئے ہیں۔

جس سے دنیا کا بہترین لوہا اور سٹیل پیدا ہو سکتا ہے۔اس آئرن اوور میں ہیماٹائٹ اور میگا ٹائٹ دونوں قسم کا آئرن اوون موجود ہے جو بھاری صنعتوں اور انفراسٹرکچر سمیت گاڑیوں،جہاز،ریل کے ڈبے بنانے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے 8 کلومیٹر کے ایریا میں کام کررہی ہے۔اور 32 مختلف جگہوں پر گھدائی کی گئی ہے جن میں سے ایک چنیوٹ بھی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق نے وفدکو بتایا کہ پنجاب حکومت چنیوٹ کے ایریا میں ا سٹیل انڈسٹریل پارک بنانے کے منصوبہ پر غور کررہی ہے۔جس سے سرمایہ کاروں کو آئرن اوورکی مائننگ اور پراسیسنگ کے لئے تمام بنیادی سہولیات جن میں تربیتی یافتہ افرادی قوت پانی،سٹرکیں اور ریل کی سہولیات فراہم کرے گی اور ان کے سرمایہ کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

چوہدری شفیق نے کہا کہ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سٹیل کی مانگ آٹھ سے نو ملین ٹن ہے جبکہ پاکستان کی سٹیل مل کی کل پیداوار ایک سو ایک ملین ٹن ہے۔لہذا لوکل مارکیٹ میں بھی سٹیل کی مانگ بہت زیادہ ہے۔اس موقع پر آن سٹیل مل کے صدر مسٹر لی ڈونگ وائی نے کہا کہ ہماری کمپنی پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی رکھتی ہے اور اس کے لئے ہمارے ماہرین کی ایک ٹیم چنیوٹ کا وزٹ کرے گی تاکہ اس منصوبہ کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :