محکمہ ثقافت کے زیراہتمام طلباء کا تخت بھائی آثارقدیمہ کا دورہ

بدھ 2 مارچ 2016 16:53

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )لاسونہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے ثقافتی ورثہ کے احیاء کا پروگرام رچ پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کیلئے تخت بھائی آثار قدیمہ کے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا ،جسکی قیادت لاسونہ ویلفیرآرگنائزیشن کے عامر خان اور شاہد خان نے کی ۔

دورے میں مختلف سکولوں اور کا لجوں کے طلباء کو شامل کیاگیا تھا جنہوں نے تخت بھائی آثارقدیمہ کے مختلف حصوں کادورہ کیا اور ان میں خصوصی دلچسپی ظاہرکی ، اس موقع پر آرکیالوجسٹ عثمان مردانوی نے آثار قدیمہ تحت بھائی اور گندھا را تہذیب وتمدن کے حوالے سے ایک تفصیلی لیکچر دیا جس میں پرانی تہذیب اور تمدن کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں اور کہا کہ محکمہ ثقافت نے ثقافتی ورثہ کے احیاء کا پروگرام شروع کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا بنیادی مقصد اپنی تہذیب، کلچرو ثقافت اور تمدن کو تحفظ اور فروغ دینا ہے اور آج یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہیں کہ نوجوان اپنی تہذیب اور تمدن کے حوالے سے مستفید ہورہے ہیں۔ دورہ کرنیوالے طلباء کا کہنا تھا کہ اس دورے سے انہیں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں ہم نے کتابوں میں پڑھا تھا لیکن اب ا ن آثار قدیمہ کا دورہ کرکے بہت سی مفید معلوما ت حاصل ہوئیں۔

لاسوانہ ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدر جہانگیر کے مطابق محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے رچ پراجیکٹ کے تحت لاسونہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مارچ میں مزید چھ ثقافتی سرگر میاں منعقد ہوں گی جن میں حجرے محفل کبڈی کے ٹورنامنٹ ‘ فضل ربی استاد کی یاد میں تقریب ‘طلبا کے آثار قدیمہ او ر ثقافتی مقامات کا مطالعاتی دور ہ اور پینٹنگ نمانش شامل ہیں ۔