کلچر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں یوم آزادی موسیقی کل منایا جائے گا

بدھ 2 مارچ 2016 16:51

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) کلچر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام آج جمعرات کو صوبہ بھر میں یوم آزادی موسیقی منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فورم کے صدر احتشام طورو کی زیر صدارت پشاور پریس کلب میں اجلاس ہوا جس میں فورم کے جنرل سیکرٹری روخان یوسفزئی ‘نائب صدر امجد علی خادم ‘ ‘پریس سیکرٹری سجاد خلیل ‘ ہدایت الرحمان ‘ فہد اور سجاد یوسفزی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلااس میں تین مارچ کو یوم آزای موسیقی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا اور کہا گیاکہ اس بار یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے صوبہ بھر کے اضلاع سوات ‘ملاکنڈ ‘بونیر ‘ڈیرہ اسماعیل خا ن ‘بنوں ا و ر مردان میں بھی تقریبات منعقد کئے جائیں گے اور یوم آزادی موسیقی بھرپور طریقے سے منایا جائیگا ۔پشاور میں بڑی تقریب کلچر جرنلسٹس فورم ( سی جے ایف ) اور تخلیق ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ( ٹی ڈی ایف )مشترکہ طورپر منعقد کرے گی جو کہ سم سپرنگ ویلج ہوٹل میں دوپہر دو بجے منعقد ہوگی جس میں یوم آزادی موسیقی کے حوالے صوبے کے نامور شخصیات کے علاوہ نامور گلوکار اور ہنرمند اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور اس موقع پر نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :