عوامی نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے، مرزا الیاس بیگ

بدھ 2 مارچ 2016 16:51

سرگودھا۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) ضلع سرگودھا کی عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے ا ور عوامی نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت عملی طور پر اقدامات کررہی ہے، ہر محب وطن شہری ن لیگ سے محبت کرتا ہے، حکومت نے تین سال کے دوران ملکی ترقی کیلئے گرانقدار اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے موقع امیدوار مرزا الیاس بیگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں، مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ اگر حکومت نے ذمہ داری سونپی تو بطور میئر میری اولین ترجیح شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو درست کرنا ہے، اس سلسلہ میں جو کچھ بھی کرسکا کرونگا ،مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کیساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔