سرگودھا ،طلباء و طالبات میں مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے انتظامات جاری

بدھ 2 مارچ 2016 16:48

سرگودھا۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) ضلع بھرکی تمام تحصیلوں میں حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے سکول انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے والے پہلی جماعت سے لے کرمیٹرک تک کے طلبا و طالبات کو مفت کتابیں فراہم کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام مضامین کی 6 کروڑ سے زائد کتب کی طباعت کا کام آخری مراحل میں ہے جو سکول انتظامیہ کو رواں ماہ کے دوران فراہم کردی جائیگی ،یہ کتابیں تمام سکولوں میں مفت تقسیم کی جائینگی جس کیلئے ہیڈ ماسٹرز سے سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔