عوام کی خدمت ہماری سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے ، عامر سلطان چیمہ

بدھ 2 مارچ 2016 16:48

سرگودھا۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )عوام کی خدمت ہماری سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے، ہم اپوزیشن میں رہنے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عامر سلطان چیمہ نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ میرے والدانور علی چیمہ نے سات مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کرسات ارب روپے کی خصوصی گرانٹ سے سرگودھا شہر میں سڑکوں کی تعمیر ، سوئی گیس ،سیوریج اور سولنگ جیسے کام کروا کر عوام کی بے لوث خدمت کی اور حلقہ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھادیا یہی وجہ ہے کہ لوگ آج انھیں شہنشاہ تعمیرات کے نام سے جانتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سرگودھا میں حقیقی تعمیر و ترقی کا آغاز ان کے دور میں ہوا جو آج تک قائم و دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، تقریب سے صدر الیکٹرانک میڈیا کلب آصف حنیف،جنرل سیکرٹری سیف خان ،ممتاز عارف،عبدالحنان چوہدری ،رانا اشرف شفیق خان،مجاہد بخاری اور قاسم علی نے بھی خطاب کیا۔