اردو زبان کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 44 ویں برسی منائی گئی

بدھ 2 مارچ 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) اردو زبان کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 44 ویں برسی بدھ کو منائی گئی۔ ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو امبالہ برٹش انڈیا میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد ناصر کاظمی لاہور میں آ گئے۔ 1952ء میں انہوں نے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے رسالہ ”ہمایوں“ کے لئے کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک ہو گئے۔

انہوں نے اپنی شاعری کا آغاز 1940ء سے کیا۔ شاعری میں ناصر کاظمی کے استاد حفیظ ہوشیار پوری تھے۔ ان کی مشہور غزلوں میں ”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، غم ہے یا خوشی ہے تو“ نے بہت پذیرائی حاصل کی۔ ناصر کاظمی کو معدہ کا کینسر تھا۔ وہ 2 مارچ 1972ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی شاعری آج بھی نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔