سرسید میموریل سوسائٹی میں 13 اپریل کو آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

بدھ 2 مارچ 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) صادقین آرٹ سپیکٹرم کے زیر اہتمام سرسید میموریل سوسائٹی میں 13 اپریل کو آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ صادقین آرٹ سپیکٹرم اس پروگرام کا انعقاد کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے تعاون سے کرے گی۔

(جاری ہے)

اس آرٹ فیسٹیول کا مقصد ملک کے روشن اور بہترین ثقافتی ورثہ کے ذریعے ملک کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ پروگرام بہتر صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کو ایک ایسا پ لیٹ فارم مہیاء کرے گا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں گے۔ پروگرام کا موضوع امن، پیار اور امید رکھا گیا ہے۔ فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف چیزوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے جبکہ مختلف این جی اوز بھی اپنے اسٹال لگائیں گی۔