ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے بچاوٴ کاپلان تیارکرنے کا بھی بیڑہ اٹھا لیا

تھرمیں غذائی قلت پرقابو پالیا گیا ہے تھرمیں اب خوراک کی قلت نہیں ہے ،علی حسن ہنگورو اور سلمان شاہ کی پریس کانفرنس

بدھ 2 مارچ 2016 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) تھرمیں غذا ئی قلت پرقابوپانے میں ناکام ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے بچاوٴ کاپلان تیارکرنے کا بھی بیڑہ اٹھا لیا ہے، شہری حکومت ، کمشنرکراچی،وزیربلدیات کے بعد پی ڈی ایم اے نے بھی ڈبل ون ڈبل ٹوایمرجنسی سروس بحال کرنے کا دعوی کردیا ہے، صوبائی مشیرعلی حسن ہنگورونے دعوی کیا ہے کہ تھرمیں غذائی قلت پرقابو لیا ہے،ایک ہفتے میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے بچاوٴکا پلان تیارکرلیں گے۔

کراچی میں صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیرعلی حسن ہنگورو اورپی ڈی ایم اے سندھ کے ڈائریکٹرجنرل سلمان شاہ نے دعوی کیا کہ تھرمیں غذائی قلت پرقابو پالیا گیا ہے تھرمیں اب خوراک کی قلت نہیں ہے ،تھرمیں بچوں کی اموات پرپوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے پی ڈی ایم اے حکام نے گریزکیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیرعلی حسن ہنگورو کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ائندہ دنوں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صو ر تحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی پلان تیارکر لیا ہے ،،محکمہ بحالی میں اسٹاف کی کمی کے باعث مسائل درپیش ہیں،وزیراعلی سندھ سے اسٹاف بھرتی کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

ڈی جی سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے قبل عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی ،ہیٹ اسٹروک سے بچاو اور تحفظ کے لئے سندھ بھر میں حفاظتی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علی حسن ہنگورو کا کہنا ہے کہ سمندری ہواوٴں کی تبدیلی کی وجہ سے کراچی کا درجہ حرارت بھی تبدیل ہورہا ہے اورآنے والی گرمیوں میں موسم زیادہ گرم ہونے ،درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گذشتہ برس کی طرح ہیٹ اسٹروک جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس لیے کے الیکٹرک سمیت تمام اداروں کوپیشگی اقدامات اورتیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہیقبل ازیں پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہیٹ اسٹروکس سے بچاوٴ کی تدابیرعام کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی اورڈبل ون ڈبل ٹوایمرجنسی سروس جلد بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق معلومات عام کرنے اوربچاوٴ کے طریقہ کارسے عوام کوآگاہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری بحالی سعید احمد اعوان دیگرافسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :