کراچی، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت مشعل راہ ہے،شہنشاہ نقوی

بدھ 2 مارچ 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،مجالس شہاد ت حضرت فاطمہ زہرہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ نے سخت اور کٹھن وقت میں ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور رسالت مابﷺ کے شانہ بشانہ کام کیا ،آج اس پر آشوب دور میں ہمیں انہیں مقدس اور خدا کے پسندیدہ بندوں کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنا ہوگا جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے تاکہ مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح سر اٹھا کر جی سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ رسول اکرمﷺ کی وہ چہیتی بیٹی تھیں جن کا رسول اکرمﷺ بہت احترام کرتے تھے۔

(جاری ہے)

آپﷺ نے واضح طور پر کہا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ،جس نے اسکو تکلیف دی اس نے مجھے اذیت پہنچائی ،لہٰذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیرت سیدہ فاطمہ زہرہ پر صدق دل سے عمل کریں ،کیونکہ ان کی محبت کو واجب قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :