جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کیطارق جہانگیری سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی

بدھ 2 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ہائی کورٹ بار کے صدر طارق جہانگیری سے ملاقات اور انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

بار کے صدر طارق جہانگیری نے میڈیا وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بار اور میڈیا لازم و ملزوم ہیں میڈیا نے عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلا تحریک کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :