سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اوپن سکائی پالیسی : ملائیشین ایئر لائن کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت دے گئی ہے، مالینڈوایئرلائن کل لاہور سے مختلف ممالک کیلئے پروازیں چلائے گی۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مارچ 2016 16:05

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اوپن سکائی پالیسی : ملائیشین ایئر لائن کو پاکستان ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوپن سکائی پالیسی کے تحت ملائیشین ایئر لائن کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مالینڈوایئرلائن کل سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دے گی۔ذرائع کے مطابق ملائیشین ایئر لائن ابتدا ء میں لاہور سے مختلف ممالک کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی۔مالینڈو ایئرلائن کل لاہور سے چین،ملائیشیا،بھارت ،نیپال،سری لنکا،سنگاپور اور بنگلادیش کیلئے پروازیں چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :