خلیجی ممالک تعاون کونسل نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 15:37

خلیجی ممالک تعاون کونسل نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو دہشت گرد گروپ قرار ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : خیلیجی ممالک تعاون کونسل نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل نے لبنانی عسکریت پسند گروپ اور اس سے ملحقہ تمام گروپس کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خیلجی ممالک تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبد الطیف بن راشد الزیانی نے اس اقدام کو بے قاعدہ افواج (حزب اللہ اور اس سے ملحقہ گروپس) کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیوں ، خلیجی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کےلیے نوجوانوں کی بھرتیوں ، بارودی مواد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور بغاوت کو فروغ دینے سمیت خلیجی ریاستوں کی خود مختاری ، سلامتی اور استحکام کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کی کارروائیوں کو بڑھانے کے اقدامات سے منسوب کیا ہے۔

2012 ء ہی سے حزب اللہ گروپ نے جنگ زدہ شام میں برسر پیکار اس حکومت کی سپورٹ کے لیے جنگجوؤں کو بھیج رہا ہے جو کہ اس کا قریبی اتحادی ہے۔ خلیجی کارپوریشن کونسل سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ،بحرین اور عمان پر مشتمل ہے اور یہ تمام ریاستیں دمشق میں حکومت کے سخت مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :