خواتین کو تشدد سے تحفظ کے قانون کو پڑھے بغیر ہی اس پر تنقید کی جا رہی ہے‘ سلمان صوفی

بدھ 2 مارچ 2016 15:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ برائے امن وامان پنجاب سلمان صوفی نے کہا ہے کہ خواتین کو تشدد سے تحفظ کے قانون کو پڑھے بغیر ہی اس پر تنقید کی جا رہی ہے، قانون پراگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا بل نہ غیر اسلامی ہے اور نہ ہی معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔ تحفظ خواتین بل جو اب قانون بن چکا ہے، اس قانون کے تحت مصالحتی کمیٹی کی ذمہ داری گھریلو نظام بچانے کی ہے، مصالحتی کردار صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :