چیچہ وطنی، موسم بہار میں ڈینگی بخارکے امکانات کو ختم کرنے کیلئے ڈی سی او ساہیوال کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 2 مارچ 2016 14:18

چیچہ وطنی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ضلعی حکومت نے موسم بہار میں ڈینگی بخار کے امکانات کو ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں 1018 مچھروں کی بریڈنگ سائٹس اور 535 قبرستانوں میں فوری طور پر ڈینگی سپرے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ حکم ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے اپنے دفتر میں ہونیوالے ایک اجلاس میں دیا, جس میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت،ماحولیات اور ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹائر شاپس اور پھولوں کی نر سریوں پر سپرے کو یقینی بنائیں اور عوام میں آگاہی مہم شروع کریں تا کہ مچھروں کی افزائش کو فوری طور پر روکا جا سکے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے اور گھروں اور دفتروں میں صاف پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری محکمے اپنا اپنا فوکل پرسن مقرر کریں گے تا کہ ڈینگی مہم بارے احکامات پر فوری عملدرآمد ہو سکے اور محکمے صفائی اور سپرے کے بعد عمارت کا ڈینگی فری سرٹیفیکیٹ بھی دیں گے ۔انہوں نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں اور چوراہوں میں آگاہی مہم کیلئے بینرز اور سٹیمرز بھی لگائیں۔

متعلقہ عنوان :