رحیم یارخان ، موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لئے محکمہ پولیس سے بھی مدد حاصل کر لی گئی، ریاست علی

بدھ 2 مارچ 2016 13:06

رحیم یارخان ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رحیم یارخان ریاست علی نے کہا ہے کہ ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن فوری مکمل کرنے کے لئے محکمہ پولیس سے بھی مدد حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں موجود موٹر سائیکل سواری و لوڈر رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے مکمل کر لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ڈی پی او ذیشان اصغر نے بھی متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اووز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حدود میں موجود موٹر سائیکل رکشوں کے اعداد وشمار ، ملکیت و رجسٹریشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر سائیکل رجسٹریشن کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نمائندہ ایکسائز،موٹر وہیکل چوہدری شفیق قمر ، انچارج ٹریفک پولیس شکیل احمد سمیت دیگر موجود تھے۔