رحیم یارخان میں 3 روزہ جشن بہاراں فیسٹیول11مارچ کو ہو گا

بدھ 2 مارچ 2016 13:05

رحیم یارخان ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے 3 روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کے انعقادکا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیسٹیول11تا13مارچ تک جاری رہے گا،فیسٹیول کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید کی زیر صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنرز شکیل بھٹی، کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال، فاطمہ بشیر، ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر، ڈی او سپورٹس اشفاق احمد خان، ڈی او لائیو سٹاک سید سبطین شاہ، شکیل یوسف ، ڈی او سوشل ویلفیئر صفدر حسین وڑائچ سمیت دیگر متعلقہ اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوذ ب سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع رحیم یار خان کے شہریوں کو مثبت و صحت مندانہ تفریحی مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے جس کے لئے جشن بہاراں کی مناسبت سے3روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تقریبات کے منظم انعقاد کے لئے مختلف افسران پر مشتمل انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ 3 روزہ تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے۔ فیسٹیول میں فوڈ سٹالز، مقامی کلچر پر مبنی دستکاری سٹالز، پھولوں کی نمائش، کھیلوں کے مقابلے اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں نامورگلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :