رحیم یارخان،حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل کے خاتمہ پر بھی عملی اقدامات کر رہی ہے، عمر جعفر

بدھ 2 مارچ 2016 13:05

رحیم یارخان ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل کے خاتمہ پر بھی سنجیدگی سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عوامی تعاون سے رحیم یارخان کے شہری حلقہ پی پی293کو صوبہ کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سیوریج مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 25کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اس پر تیزی سے کام مکمل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ رحیم یارخان چوہدری محمد ریاض سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیازی کالونی کے نزدیک ڈسپوزل پمپ کی تعمیر کا کام جاری ہے اور حکومت کی جانب سے فنڈز موصول ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بستی کہور سے پائپ لائن کی تنصیب اور نیازی کالونی ڈسپوزل کے کام کرنے سے شہر میں موجود سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :