رحیم یارخان،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی احسن اقدام ہے، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی

بدھ 2 مارچ 2016 13:05

رحیم یارخان ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مقامی راہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کو احسن اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عو ام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد‘ اراکین پنجاب اسمبلی محمدعمر جعفراور چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 8‘ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 اور سی این جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی کرکے حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے مہنگائی میں کمی آئے گی اور عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی خطہ کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ حکومتی اقدامات سے عوام کی حالت زار میں بہتری اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ عوام وزیر اعظم محمدنواز شریف اور موجودہ حکومت کے شکر گذار ہیں جو قومی سطح پر سخت معاشی چیلنجز کے باوجود عوام کو بڑا ریلیف دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :