اہلیان کنج نے عدیل شیخ کو کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائی ہے، سردار یاسر عباسی

بدھ 2 مارچ 2016 12:59

ایبٹ آباد۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) عدیل شیخ کو جنرل کونسلر کنج منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، کنج کے لوگوں سے اپنے اچھے اثرورسوخ کے باعث عدیل شیخ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لمبا میرا جھنگی ایبٹ آباد کے سوشل ورکر سردار یاسر عباسی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدیل شیخ کو کارکردگی کی بنیاد پر کنج کے لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ علاقہ کے ترقیاتی کاموں کی بدولت اہلیان علاقہ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔