ہری پور شہر کے مسائل کے حل کیلئے اے ٹی اے کی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، تحصیل نائب ناظم

بدھ 2 مارچ 2016 12:58

ہری پور۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) تحصیل نائب ناظم ہری پور سید احسن علی شاہ نے کہا ہے کہ ہری پور شہر کے مسائل کے حل کیلئے اے ٹی اے کی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حاجی عبدالصبور قریشی، جنرل سیکرٹری حاجی فرحت نواز اور دیگر منتخب عہدیداروں سے میٹنگ کی جائے گی، ہری پور اور شہر کی خوبصورتی کیلئے اے ٹی اے کے ساتھ ملکر کام کریں گے، اے ٹی اے دفتر کی تزئین و آرائش اور پانی کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اے ٹی اے کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد کے بعد تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں نومنتخب صدر حاجی عبد الصبور قریشی اور جنرل سیکرٹری حاجی فرحت نواز نے تحصیل نائب ناظم احسن علی شاہ کو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔