ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور ظفر ارباب عباسی نے 58 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 2 مارچ 2016 12:58

ہری پور۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور ظفر ارباب عباسی نے 58 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعینات ہونے والے اساتذہ میں 31 سی ٹی، 3 ڈی ایم، 9 اے ٹی، 4 ٹی ٹی، 6 قاری اور 5 پی ایس ٹی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظفر ارباب عباسی نے تمام نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر متعلقہ سکولوں میں چارج سنبھال کر کام شروع کرنے کی تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف کیڈرز کیلئے قائم کردہ انٹرویو کمیٹیوں کے سربراہان خادم حسین شاہ، خضر حیات خان، فرحت عباس شاہ اور ان کی کمیٹی اراکین کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس سارے تعیناتی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ضلع ہری پور کے سیاسی و سماجی اور اساتذہ حلقوں نے 58 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنے پر ڈی ای او ظفر ارباب عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہونے سے معیار تعلیم میں بھی مزید بہتری آئے گی۔