کابل : افغان شہر جلا ل آباد میں قونصل خانوں کے علاقہ میں‌یکے بعد دیگر دو دھماکے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 12:56

کابل : افغان شہر جلا ل آباد میں قونصل خانوں کے علاقہ میں‌یکے بعد دیگر ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : افغان شہر جلال آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں قونصل خانوں کے علاقہ میں کم سے کم دو دھماکے سنے گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم دھماکوں کی نوعیت اور اس میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکوں سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچنے سمیت کم از کم 8 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق مزید معلوم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :