کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیوزاور میٹ ٹیکنالوجی کے جدید شارٹ کورسز 5مارچ سے متعارف کروا رہے ہیں‘ عرفان قیصر شیخ

بدھ 2 مارچ 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) ک چیئرپرسن عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیوزاور میٹ ٹیکنالوجی کے جدید شارٹ کورسز 5مارچ سے متعارف کروا رہے ہیں،تمام تر اقدامات وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف کے ویژن کے مطابق ہنر مند نوجوان اور خوشحال پنجاب کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا نے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نئے جدید شارٹ شارٹ کورسز متعارف کروانے کیلئے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ کسٹم سپورٹ ایگزیکٹیو ( انٹرنیشنل) اور کسٹم سپورٹ ایگزیکٹیو (ڈومیسٹک) کورسز کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ میں آئی بی ایکس گلوبل کے تعاون سے پہلے مرحلے میں شروع کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بی اے پاس اور بہترین ابلاغ ، تجزیاتی اور کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والوں کو داخلے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ پہلے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد میٹ ٹیکنالوجی کلاسز کا آغاز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں شروع کیا جا رہا ہے۔کورس میں کامیاب نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر یقینی روزگار کے مواقع ملیں گے۔ٹیوٹا کو متحرک ادارہ بناکرہنر مند افرادی قوت کی قومی ترقی میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں تاکہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :