محکمہ تعلیم کوہاٹ مردانہ نے پی ایس ٹی کی میرٹ لسٹ جاری کردی

بدھ 2 مارچ 2016 12:46

کوہاٹ۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )محکمہ تعلیم کوہاٹ مردانہ نے پی ایس ٹی کی میرٹ لسٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روزولی خان خٹک کے آفس سے جاری پی ایس ٹی این ٹی ایس ، میرٹ لسٹ 2015 اور 2016 کے تمام امیدواروں کے میرٹ لسٹ محکمہ تعلیم کوہاٹ مردانہ میں آویزاں کردی گئی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روزولی خان خٹک نے کہا ہے کہ میرٹ لسٹ میں شامل امیدوار 07 مارچ 2016 تک میرٹ لسٹ چیک کر سکتے ہیں اگر کسی کو کوئی اعتراض یا عذر ہو تو07 مارچ 2016 تک اپنی شکایات محکمہ تعلیم کوہاٹ مردانہ آفس میں تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔