اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر نامزدگی سے صوبہ ترقی کریگا‘ ملک حاجی بہادر

بدھ 2 مارچ 2016 12:46

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما ملک حاجی بہادر خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اقبال ظفرجھگڑا کی بطور گورنر نامزدگی سے لیگی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں صوبہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیاہے‘ وہ گزشتہ روز معززین علاقہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ قیادت نے اقبال ظفر جھگڑا کی نامزدگی کرکے صوبے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے نئے گورنر اپنی سیاسی زندگی کی شاندار روایات کو برقراررکھتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :