ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا ، ممتاز قادری کو شریعت کا احترام تھا تو نوکری چھوڑ دیتے۔ مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 12:42

ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا ، ممتاز قادری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : ممتاز قادری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے کہا کہ ممتاز قادری نے دو بد ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے،انہوں نے شریعت کی رو سے ایک ایسے شخص کو قتل کیا جس کی شریعت میں اجازت نہیں تھی ، ممتاز قادری نے خود اپنے جُرم کا اعتراف کیا تھا ۔

(جاری ہے)

غامدی نے کیا کہ قرآن پاک میں واضح کہا گیا کہ جس نے کسی نیک انسان کو ناحق قتل کیا ، اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، انہوں نے ببتایا کہ ممتاز قادری کادوسرا بڑا جُرم یہ تھا کہ ممتا ز قادری کو سلمان تاثیر کی حفاظت پر مامور کیا تھا ، ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کی حفاظت کا حلف اُٹھایا تھا اور اس کے لیے ممتاز قادری کو تنخواہ کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی ۔

مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے کہا کہ اگر ممتاز قادری کے اندر شریعت کا احترام ہوتا تو اسے پہلے اپنی نوکری چھوڑنی چاہئیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علما ایک ایسے جرم کی تائید کر رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :