فرحان اختر کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے دوستی بڑھ گئی

بدھ 2 مارچ 2016 12:39

فرحان اختر کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے دوستی بڑھ گئی

ممبئی۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) اداکار فرحان اختر نے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے دوستی کی پینگیں بڑھا لیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع کے مطابق ان دنوں مختلف عوامی مقامات پر فرحان اختر اور ادیتی راؤ حیدری اکٹھے دیکھے جا رہے ہیں ان کو حال ہی میں ایک ریستوران میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس سے ان میں دوستی پنپنے کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔فرحان کی ادیتی سے قربت فلم”وزیر“کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی جو بعد میں ان کی اپنی بیوی ادھونا سے علیحدگی کا باعث بھی بتائی جاتی ہے۔ادیتی نے اس بارے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :