ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ،وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ‘ ذوالقرنین حیدر
بدھ 2 مارچ 2016 12:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینئر اداکار و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، نئے ٹیلنٹ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی وی کو وقت دیں تاکہ ان کی اداکاری میں پختگی آئے ۔
(جاری ہے)
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ، ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے تھے مگر بدقسمتی سے آج کے فنکار کے پاس ریہرسل کا بھی وقت نہیں ہوتا ۔
ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں نے فن اور فنکاروں کو پرموٹ کرنے کے لئے پروڈکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میرا ادارہ ایسے ٹی وی ڈرامے پیش کرے گا جس میں پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جائے گا تاکہ اچھے اور باصلاحیت فنکاروں کو آگے لایا جا سکے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.