(ن) لیگ کلچرل ونگ کی زیر اہتمام دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں شرمین عبید چنائے کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا

بدھ 2 مارچ 2016 12:27

(ن) لیگ کلچرل ونگ کی زیر اہتمام دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی زیر اہتمام دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں پاکستانی فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ اہم کاروباری اور سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک ، نائب صدر زارا اکبر ، رابی پیرزادہ ، الطاف باجوہ اور ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت کو پوری دنیا میں مادر وطن پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں بہت جلد شاندار تقریب منعقد کی جائے گی تاکہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔