لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم کرنے کے صوبائی احکامات ہوا میں‌اُڑا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 11:57

لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے گذشتہ روز صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال یاسین کے ساتھ مذاکرات میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا ، تاہم صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے احکامات کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے کرایوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے، ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک کا کرایہ 10 روپے تھا جو بڑھا کر 15 روپے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن گذشتہ روز جاری کیا گیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :