سدھارتھ نے میرے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کیا‘عالیہ بھٹ
بدھ 2 مارچ 2016 11:46
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا ان کے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کرتے تھے، جو انھیں بالکل پسند نہیں تھا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ اور سدھارتھ نے ایک انٹرویو کے دوران بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے حوالے سے بات چیت کی۔
انٹرویو کے دوران عالیہ کا کہنا تھا ’ہم نے 2011 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اْس وقت میں 17 برس کی تھی اور سدھارتھ میرے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کرتے تھے جو مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔عالیہ کی بات کاٹتے ہوئے سدھارتھ نے بتایا کہ عالیہ صرف 17 سال کی تھی اور یہ عمر خاصی چھوٹی ہے۔(جاری ہے)
عالیہ اور سدھارتھ آج کل فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی دوستی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا ’جب دو اداکار ایک ساتھ کام کر رہے ہوں تو اس قسم کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، میں نے آخری بار اپنے بارے میں یہ پڑھا تھا کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا بریک اَپ میری وجہ سے ہوا اور مجھے اس پر خاصا تعجب ہوا تھا۔سدھارتھ اور عالیہ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی کہانی دو بھائیوں اور ان کے گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جو چند اختلافات کے باعث الگ ہوجاتے ہیں تاہم آگے جاکر یہ سب اپنے دادا (رشی کپور) کی خواہش پر ایک ہوں گے۔شکن بترا کی ہدایت میں بننے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“ 11 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.