اب ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘جاوید شیخ

بدھ 2 مارچ 2016 11:44

اب ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘جاوید شیخ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) اداکار و ہدایت کارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ریوائل کے بعد اب ہم پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی معیاری اور عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستانی فلموں نے جس طرح عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے اور وہ سنیماگھروں کی طرف واپس آئے ہیں یہ ایک بڑی کامیابی ہے دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستانی فلموں کو پسند کیا گیا خاص طور بھارت میں بھی ہماری فلموں کو سراہا گیا،گزشتہ دو سالوں میں فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی مستقبل کے لیے بہت خوش آئند ہے۔

ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ اب ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معیار کے اعتبار سے ہم بہت اچھا کام کررہے ہیں،انھوں نے کہا میری فلم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ فلم ”وجود“ میں سنیئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی کام کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :