اداکارہ پریتی زنٹا نے بوائے فرینڈ سے خفیہ شادی کرلی

بدھ 2 مارچ 2016 11:44

اداکارہ پریتی زنٹا نے بوائے فرینڈ سے خفیہ شادی کرلی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے خفیہ شادی کرلی ہے۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 41 سالہ پریتی زنٹا کی شادی کرنے کی خبریں ایک لمبے عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اب خبر ہے کہ انہوں نے امریکی ریاست لاس اینجلس میں 29 فروری کو خفیہ شادی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے ٹوئٹر پر پریتی زنٹا کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔پریتی زنٹا نے تاہم ابھی تک اپنی شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی البتہ خبریں ہیں کہ وہ رواں سال اپریل میں ممبئی میں اپنی شادی کی ایک تقریب رکھیں گی جہاں وہ شوبز شخصیات سے اپنے شوہر کو متعارف کرائیں گی۔اس سے قبل خبریں تھیں کہ پریتی اپنی شادی کی تصاویر کی نیلامی کریں گی جس سے آنے والی رقم وہ اپنے فلاحی ادارے میں لگائیں گی۔