برطانوی گروپ کا 25مارچ کو ہوانا میں مفت شو کرنے کا اعلان

بدھ 2 مارچ 2016 11:40

برطانوی گروپ کا 25مارچ کو ہوانا میں مفت شو کرنے کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)ماضی کے مقبول ترین میوزک بینڈ رولنگ سٹونز نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 25 مارچ کو مفت شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی گروپ کا کیوبا میں یہ پہلا کنسرٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شو امریکی صدر براک اوباما کے دورے کے خاتمے کے تین دن بعد ہو گا۔ شو کیوبا کے سپورٹس کمپلیس میں منعقد کیا جائے گا۔ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے انیس سو انسٹھ کے انقلاب کے بعد ملک میں رولنگ اسٹونز اور بیٹلز سمیت کسی بھی برطانوی یا امریکی گلوکار اوربینڈ کو شو کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔