چنیوٹ، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

بدھ 2 مارچ 2016 11:19

چنیوٹ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، ریلی ٹی ایم اے ہال سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچ کر ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسر شوکت علی خان کھچی نے ریلی کی قیادت کی جس میں ٹی ایم او عمران سندھو، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان، ڈی او سول ڈیفنس شفقت علی رجوکہ ، چیف انسپکٹر غلام مصطفی سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسر شامل تھے ۔ ریلی کے اختتام پر عوام میں شہر ی دفاع کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :