سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ، دوسراشدید زخمی

بدھ 2 مارچ 2016 11:19

چنیوٹ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب تیز رفتار کار نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد سلیم موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :