ڈی سی اونے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا

بدھ 2 مارچ 2016 11:17

لالہ موسےٰ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریس کو ہدایت کی ہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 770روپے ، دال چنا باریک 110روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 114روپے فی کلو ، کالے چنے 108روپے فی کلو ، سفید چنے سندھی 105 روپے فی کلو ، سفید چنے کینڈا110روپے فی کلو ، دال مونگ چھلکاباریک120روپے فی کلو ، دال مونگ دھلی ہوئی 130روپے فی کلو ، دال ماش باریک چھلکا225روپے فی کلو ، دال ماش باریک240 روپے فی کلو ، دال ماش موٹی چمن 245روپے فی کلو ، دال مسور باریک 160روپے فی کلو ، دال مسور موٹی 132روپے فی کلو ، سرخ مرچ 242 روپے فی کلو م، باسمتی چاول سپر 70روپے فی کلو ، چینی 64 روپے فی کلو ، بیسن 115 روپے فی کلو ، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ 550روپے فی کلو ، چھوٹا گوشت ماڈل شاپ 650روپے فی کلو ، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 280روپے فی کلو ، بڑا گوشت ماڈل شاپ 320روپے فی کلو ، دودھ اوپن مارکیٹ 65 روپے فی لیٹر، دودھ ماڈل شاپ 70 روپے فی لیٹر، دہی اوپن مارکیٹ 70روپے فی کلو ، دہی ماڈل شاپ 75روپے فی کلو ، روٹی 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 7روپے ، جبکہ سبزیوں ،پھلوں ، چکن اور انڈوں کے ریٹس مارکیٹ ریٹس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :