پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کثرت رائے سے منظور ہونا خوش آئند ہے، چوہدری سلیم

بدھ 2 مارچ 2016 11:17

چنیوٹ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کثرت رائے سے منظور ہونا خوش آئند ہے، اس بل سے خواتین کو بھر پو ر قانونی تحفظ حاصل ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم جاوید گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کو غلط رنگ دینے والے افراد تنگ نظر ہیں، پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حق میں بل پاس کر کے فرسودہ ذہنیت رکھنے والوں پر واضح کر دیا ہے کہ عورتوں کو جو حقوق اسلام نے دیئے ہیں وہ کوئی دوسرا معاشرہ نہیں دے سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہماری حکومت کے دور میں آج ملک کے حالات ماضی کی نسبت بہت زیادہ بہتر ہے، ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔