ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت وقت کا تقاضا ہے،ڈی سی اوگجرات

بدھ 2 مارچ 2016 11:16

لالہ موسےٰ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت وقت کا تقاضا ہے، شہری دفاع میں رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں،گجرات میں اس تعداد کو بڑھا کر 500تک لیجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمنیار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ڈی او ایمرجنسی چوہدری محمد عزیز، چیف وارڈن سول ڈیفنس انصر گھمن، ایڈیشنل چیف وارڈن فرقان اے ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سے قبل شرکاء نے ایلیمنٹری سکول کورٹ روڈ سے ضلع کونسل ہال تک آگاہی واک میں شرکت کی ، انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سول ڈیفنس کے حوالے سے معلومات درج تھیں۔ ڈی سی او نے ہنگامی حالات میں ریسکیو1122کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس ادارے کے قیام سے سول ڈیفنس کو سپورٹ ملی ہے۔ اس سے قبل ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، چیف وارڈن سول ڈیفنس انصر گھمن، ایڈیشنل چیف وارڈن فرقان اے ایوب نے بھی اظہار خیال کیا اور تنظیم شہری دفاع کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔