بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پی سی بی کو 2 متبادل مقامات کی تجویز دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 22:21

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پی سی بی کو 2 متبادل مقامات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاک بھارت مقابلے کیلئے 2 متبادل مقامات کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرمشالہ میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کا انعقاد سیکورٹی خدشات کے باعث خطرے میں میں پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کا انعقاد ہیماچل پردیش حکومت کی جانب سے سیکورٹی دینے سے انکار کرنے کے اعلان کے بعد خطرے میں پڑا ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ کیلئے 2 متبادل مقامات کی تجویز دی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے تجویز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو متبادل مقام پر میچ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔