سزا مکمل کرنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی دوسرا موقع دیا جانا چاہیے‘ انضمام الحق
عامر نے جس طرح بھارت کیخلاف باؤلنگ کی لگتا نہیں تھا وہ 5 سال بعد واپسی کررہا ہے، اتنی صلاحیت کے ساتھ ہی کوئی شخص ایک طویل عرصے بعد اسی پرانے دم خم کے ساتھ باؤلنگ کرسکتا ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ غیر متوقع طرز ہے اس لیے آپ کسی ٹیم کے بھی امکانات کو رد نہیں کرسکتے،،پاکستانی بلے بازوں کی ایشیا ء کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹیمیں کامیابی کا موقع موجود ہے‘ انٹرویو
منگل 1 مارچ 2016 22:18
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔سلمان بٹ اور محمد آصف کو اس وقت کے ساتھی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر برطانیہ میں جیل کی سزا ہوئی تھی۔
تاہم محمد عامر سزا پوری کرنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں جبکہ آصف اور سلمان بٹ بدستور باہر ہیں اور انہیں رواں ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
انضمام الحق کا خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک شخص ایک دفعہ اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
میرا ماننا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی واپسی کا موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے گزشہ سال افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اس وقت وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں نئی دہلی میں ٹیم کے ساتھ مشغول ہیں۔پاکستان کے لیے 120ٹیسٹ اور 388ون ڈے میچز کھیلنے والے سابق مایہ ناز بلے باز نے ڈھاکا میں ایشیا کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف محمد عامر کے بالنگ اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ اتنی صلاحیت کے ساتھ ہی کوئی شخص ایک طویل عرصے بعد اسی پرانے دم خم کے ساتھ باؤلنگ کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے بھارت کے خلاف باؤلنگ کی اس سے یہ نہیں لگتا تھا کہ وہ 5 سال بعد واپسی کررہا ہے۔ انضمام 8مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو کمزور ٹیم تصور نہیں کرتے۔انضمام کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں کی ایشیا ء کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹیمیں کامیابی کا موقع موجود ہے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ غیر متوقع طرز ہے اس لیے آپ کسی ٹیم کے بھی امکانات کو رد نہیں کرسکتے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.