ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : 7ویں مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 5وکٹو ں سے ہرا دیا
ذیشان مہتاب منگل 1 مارچ 2016 21:52
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے 7ویں مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا ۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں جاری میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کا سنہری موقع ضائع کیا اور کوئی لنکن کھلاڑی بڑا انفرادی سکور نہ بنا سکا ،دنیش چندیمل 4،تلکارتنے دلشان 18، جے سوریا 3،اینجلو میتھیوز 18،ملندا سری وردنے 22،چمارا کاپوگدیرا30اور شناکا 1رن بنا کر پوویلین لوٹے۔
تھیسارا پریرا 6گیندوں پر 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔نووان کولاسیکرا نے آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکے لگا کر سری لنکا کو 138رنز تک پہنچنے میں مدد دی ۔ بھارت کی جانب سے بمراہ ، پانڈیا اور ایشون نے 2،2جبکہ نہرا نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
139رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور 16رنز پر اوپنرز پوویلین لوٹ گئے۔دھو ن 1اور روہت شرما 15رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔
اس کے بعد رائنا نے کوہلی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 54رنز جوڑے ، رائنا25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔یووراج سنگھ نے 18گیندوں پر 35رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر بھارت کا جیت کی جانب سفر آسان کردیا جسے کوہلی اور دھونی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ، کوہلی 56اور دھونی 7رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا نے 2جبکہ شناکا،ہیراتھ اور پریرا نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.