جامعہ کراچی: ہسپانوی زبان کے سرٹیفیکٹ کورس میں داخلوں کا اعلان

منگل 1 مارچ 2016 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء)جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیہ کے مطابق کلیہ سماجی علوم کے تحت ہسپانوی زبان میں دوسیمسٹر پر محیط سرٹیفیکٹ کورس میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کورس ہسپانوی زبان کے ماہرین کے زیر نگرانی کرایا جائے گا۔داخلے کے خواہشمند طلبہ 11 مارچ2016 ء تک دفتر رئیس کلیہ سماجی علوم سے رجوع کریں۔