کرپشن کے ناسور نے ملک اوربلوچستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے‘ مولانا عبدالحق ہاشمی

جہاں ایک ارب روپے سے زائد روزانہ کرپشن ہوتی ہو وہاں سے غربت اور ناانصافی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے،صوبائی امیر جماعت اسلامی

منگل 1 مارچ 2016 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک اوربلوچستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے‘ جہاں ایک ارب روپے سے زائد روزانہ کرپشن ہوتی ہو وہاں سے غربت اور ناانصافی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے،نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے احتساب کے ادارے کرپٹ عناصر کیلئے سہولت کاروں کاکردار ادا کررہے ہیں ،بلوچستان میں سابقہ وموجودہ حکمرانوں سمیت ہرقسم کی کرپشن کے خلاف بے رحمانہ احتساب کرنا ہوگا‘جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ہدایت الرحمان بلوچ ، بشیرا حمدماندائی ،مولانا محمد عارف دمڑ، عبدالحمید منصوری ،عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر کرپشن فری بلوچستان مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ کرپشن صرف قومی خزانے اور اداروں کا مسئلہ نہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت کی سہولتیں شہریوں کو دیناحکومت کی ذمہ داری ہے۔

حکمرانوں کو آئین میں اختیارات کی دفعات تویادہیں مگر عوام کے حقوق اور مسائل پر اندھے بہرے اور گونگے بن جاتے ہیں حکمران آئین سے وفاداری کی بجائے بے وفائی اور غداری کررہے ہیں ۔ کرپشن کے اژدھے نے وطن عزیز کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے‘ غربت‘ مہنگائی‘ بدامنی اور ناانصافی کی وجہ بھی کرپشن اور کرپٹ نظام ہے جس کے خاتمے کے بغیر مسائل کا حل اور تبدیلی ممکن نہیں۔ جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان تحریک پورے صوبہ میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی اور اسکا اختتام ایک ترقی یافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ اس تحریک میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :