پیٹرولیم قیمتوں میں ، پنجاب کے پی کے اور سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

منگل 1 مارچ 2016 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب کے پی کے اور سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی عوامی حلقون نے کرایوں میں کمی کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 40 فیصد سے زیادہ کم ہوچکی ہے کرایوں میں صرف پندرہ فیصد کمی کی گئی کرائے بھی چالیس فیصد کم کیے جائیں۔

منگلکے روز پنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بسوں ار ویگنوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا ہے انٹر سٹی بسوں کا کم سے کم کرایہ نو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ چار سے آٹھ کلومیٹر سفر کا کرایہ 14 روپے 30 کلومیٹر تک کرایہ 24 روپے اور اس سے زائد سفر کا کرایہ 28 روپے مقررکیا گیا ہے ادھر کے پی کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بین الاضلاع کرایوں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے کوہاٹ 69 ‘ بنوں 207 ‘ ڈیرہ اسماعیل خان 356 ‘ ہری پور 165 ‘ ایبٹ آباد 205 ‘ مانسہرہ 270 ‘ مردان 61 ‘ مالاکنڈ 125 ‘ تیمر گرہ 88 ‘ مینگورہ 182 ‘ دیر 265 اور چترال کا کرایہ 530 روپے مقرر کیا گیا ہے سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 200 روپے کمی کے بعد 1800 کوئٹہ کا کرایہ 1000 ‘ لاہور کا 1650 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اندرون سندھ کرایوں میں 100 روپے کمی کی گئی ہے دوسری جانب عوامی حلقوں نے کرایوں میں کمی کو مذاق قرار دیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دس سال کی کم ترین سطح پر ہیں تو کرائے بھی دس سال پرانے واپس نافذ کیے جائیں عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول 109 روپے سے کم ہوکر 62 روپے تک آ پہنچا ہے ار یہ کمی چالیس فیصد سے زائد بنتی ہے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے پہلے بھی آٹھ فیصد کم ہوئے اور اب بھی سات فیصد کم ہورہے ہیں جو کہ پندرہ فیصد کمی ہے حکومت کرایوں میں بھی چالیس فیصد کمی کا اعلان کرے۔

پیٹرول کی قیمت میں چالیس فیدص کمی کے بعد کرایوں میں پندرہ فیصد سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :