Live Updates

شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کی پہچان بن چکی ہے‘قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کیساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جارہی ہے‘ شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری کے ساتھ منصوبے مکمل کرکے ایک نئے کلچر کی بنیاد رکھی گئی ہے‘ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے بات چیت

منگل 1 مارچ 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں اور بچائے گئے وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اراکین قومی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری کے ساتھ منصوبے مکمل کرکے ایک نئے کلچر کی بنیاد رکھی ہے اوراگر68برس میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے شفافیت،اعلی معیار اور میرٹ کی پالیسی پر عمل کیا جاتا تو پاکستان کی آج یہ حالت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اڑھائی برس میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آئندہ اڑھائی برس کے دوران ملک کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں پر زوردیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد معین وٹو، راؤ محمد اجمل خان اور طاہر اقبال چوہدری شامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :