ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 1 مارچ 2016 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیا دت جے یو آئی کے مر کز ی قائمقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجدخان ،مو لا نا محب النبی ،حا فظ اشرف گجر ،قاری علیم الدین شاکر،محمد افضل خان و دیگر نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی مؤقف پیش کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو تمام قوانیں بالاطاق رکھ کر بغیر دیت لیئے ملک سے باعزت بھیجاجا سکتا ہے تو ممتاز قادری کو کیوں رہا نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ملک میں بے شمار قتل کے کیس زیر التوا ء ہیں آخر اس کیس میں حکومت نے کیوں پھرتیاں دکھائیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بیرو نی آقاؤں کو خوش کر نے کے لیئے یہ قدم اٹھا یا گیا

متعلقہ عنوان :