پاکستانی کمپنی سری لنکا کو 50ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے فروخت کریگی

منگل 1 مارچ 2016 20:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان نے پہلی بار سری لنکا کو پنکھوں کی برآمد شروع کر دی ،پاکستان کی مقامی کمپنی سری لنکا کو 50ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے فروخت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی مقامی کمپنی جی ایف سی فین سری لنکا کو 50ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے ایکسپورٹ کر رہی ہے اس حوالے سے 20فٹ کے دو کنٹینرز سری لنکا روانہ کر دئیے گئے ہیں ۔

ٹی ڈیپ کے مطابق سری لنکا میں منعقد ہوئی پاکستانی مصنوعات کی حالیہ نمائش کے دوران کمپنی یہ ایکسپورٹ آرڈر لینے میں کامیاب ہوئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ 2005ء میں ہوئے آزادانہ تجارتی معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سست روی کا شکار ہے جس میں تیزی لانے کے لیے اس طرح کاوشیں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :