آرمی چیف راحیل شریف 1 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 20:10

آرمی چیف راحیل شریف 1 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) آرمی چیف راحیل شریف 1 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف 1 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے تاجکستان پہنچ کر تاجک صدر سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تاجکستان کیساتھ تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاجکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ جبکہ اس موقع پر تاجک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی جنگ دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہے۔